ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کوئٹہ میں خود کش حملہ، چھ پولیس اہلکار مارے گئے

کوئٹہ میں خود کش حملہ، چھ پولیس اہلکار مارے گئے

Wed, 18 Oct 2017 19:49:35    S.O. News Service

اسلام آباد ،18؍اکتوبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)پاکستان میں طالبان کے ایک خود کش حملے کے نتیجے میں چھ پولیس اہلکار مارے گئے ہیں۔ پاکستان کے شورش زدہ صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں بدھ کے دن ہوئے اس حملے میں بائیس افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، جن میں سکیورٹی فورسز کے ارکان کے علاوہ کئی شہری بھی شامل ہیں۔ پاکستانی میڈیا کے مطابق اس کارروائی کی ذمہ داری طالبان باغیوں نے قبول کر لی ہے۔


Share: